تلنگانہ

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی برسی،شرمیلا کاخراج

آج صبح شرمیلا اپنی ماں وجئے اماں کے ساتھ وائی ایس آرگھاٹ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے والد کو خراج پیش کیا اور دعائیہ اجتماع میں بھی حصہ لیا۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی برسی کے موقع پر ان کی دختر و وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ میں واقع اپنے والد کی سمادھی پہنچ کر ان کو بھرپورخراج پیش کیااورمتحدہ ریاست آندھراپردیش کے عوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
ورک ورلڈ آرگنائزیشن فار ریلیجس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر کی عوامی خدمت
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
حمیرہ بیگم کو بغیر کسی کوچنگ کے سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر نواب شیوا کمار گوڑ دی مبارکباد

آج صبح شرمیلا اپنی ماں وجئے اماں کے ساتھ وائی ایس آرگھاٹ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے والد کو خراج پیش کیا اور دعائیہ اجتماع میں بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راج شیکھرریڈی کی موت کے 14سال ہوگئے ہیں تاہم تلگو عوام کیلئے شاندارا سکیمات کو شروع کرتے اور ان اسکیمات کو ہر گھر تک پہنچانے کا ذریعہ بننے والے راج شیکھرریڈی آج بھی کروڑوں دلوں میں رہتے ہیں۔

خشک سالی،کسانوں کے مسائل پر مفت بجلی کی سپلائی کے بارے میں پہلی مرتبہ غور کرنے والی شخصیت راج شیکھرریڈی کی تھی۔

ریاست میں برسراقتدارآنے کے بعد پہلی فائل پر دستخط انہوں نے بجلی کے بقایہ جات کی معافی کے لئے کئے تھے۔انہوں نے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے ذریعہ کسانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

غریب خواتین کو 25پیسے شرح سود پر قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعہ کئی خواتین کی زندگیوں میں تبدیلیاں آئیں اورخواتین اپنے پیروں پر ٹہر سکیں۔راج شیکھرریڈی نے فیس بازادائیگی کی اسکیم کی شروعات کی تھی جس کے ذریعہ غریب بچوں کو تعلیم کے لئے حکومت کی جانب سے فیس کی ادائیگی کی جاتی تھی۔

اس کے ذریعہ کئی طلبہ کو ڈاکٹرس، انجینئرس بنانے میں انہوں نے مدد کی۔108ایمبولنس اور آروگیہ شری اسکیم کو انہوں نے ہی متعارف کی تھی۔اقلیتوں کیلئے انہوں نے 4فیصد ریزرویشن فراہم کیاتھا۔

شرمیلا نے اس موقع پر ان کی پارٹی کے کانگریس میں انضمام سے متعلق سوال کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ اس سوال کا یہ موقع نہیں ہے۔