شمالی بھارت

بابا باگیشور کے پروگرام میں افراتفری۔ 10 لاکھ کی بھیڑ اُمڈ پڑی

بابا باگیشور دھام کے دھریندر شاستری کے ”دیویا دربار“ کی منسوخی کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ حلقہ پاٹلی پتر رام کرپال یادو نے ضلع انتظامیہ کو موردِالزام ٹھہرایا کہ اس نے پٹنہ کے نوبت پور علاقہ میں شاستری کے ہنمنت کتھا پروگرام کے لئے مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کی۔

پٹنہ: بابا باگیشور دھام کے دھریندر شاستری کے ”دیویا دربار“ کی منسوخی کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ حلقہ پاٹلی پتر رام کرپال یادو نے ضلع انتظامیہ کو موردِالزام ٹھہرایا کہ اس نے پٹنہ کے نوبت پور علاقہ میں شاستری کے ہنمنت کتھا پروگرام کے لئے مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کی۔

اتوار کے دن پروگرام میں افراتفری مچ گئی تھی۔ لاکھوں لوگ پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ یادو نے کہا کہ بابا باگیشور‘ بہار کی فلاح و بہبود کے لئے پٹنہ آئے تھے لیکن اتنی بھیڑ اُمڈ آئی کہ وہ ناقابل کنٹرول ہوگئی۔ اسی وجہ سے انہوں نے پیر کا دیویا دربار منسوخ کردیا۔

منتظمین کو امید نہیں تھی کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد چلی آئے گی۔ ضلع انتظامیہ نے برا ہجوم دیکھنے کے باوجود بھاری پولیس فورس اور ڈیوٹی مجسٹریٹ کو تعینات نہیں کیا۔

اتوار کے دن بابا باگیشور کے 10 لاکھ بھکت پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ گردو غبار کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ پٹنہ میں درجہ حرارت زائداز 42 ڈگری سیلسیس ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے کئی لوگ بیمار پڑگئے۔ اس دوران بابا باگیشور بہار فاؤنڈیشن نے ضلع نظم ونسق پر خاطرخواہ سیکوریٹی انتظامات نہ کرنے کا الزام عائد کرنے کی تردید کی۔

فاؤنڈیشن کے رکن راج شیکھر نے کہا کہ بھیڑ اُمڈ آئی تھی جس کی وجہ سے ہم نے پیر کے دن منعقد شدنی دیویا دربار منسوخ کردیا۔ ہم ضلع نظم و نسق پر الزام نہیں دھررہے ہیں۔ اس نے پورا تعاون کیا۔