کرناٹک

سدارامیا اور شیوکمار، دہلی طلب

کانگریس کی مرکزی قیادت‘ کسی کرناٹک کا چیف منسٹر منتخب کرے گی اس کے لئے سبھی کی نظریں اس پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ 10 مئی کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے لابنگ شروع ہوگئی۔

نئی دہلی/ بنگلورو: کانگریس کی مرکزی قیادت‘ کسی کرناٹک کا چیف منسٹر منتخب کرے گی اس کے لئے سبھی کی نظریں اس پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ 10 مئی کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے لابنگ شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
”شیوکمار اور ان کے بھائی، جناح کلچر کے حامی ہیں“
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

سابق چیف منسٹر سدارامیا اور صدر پردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار چیف منسٹری کے دعویدار ہیں۔ دونوں کیمپس کو مطمئن کرنا پارٹی کے لئے بڑا دشوار ہے۔ وہ ایک فارمولہ پر کام کررہی ہے۔ پارٹی ہائی کمانڈ نے مزید صلاح و مشورہ کے لئے دونوں قائدین کو دہلی طلب کرلیا ہے۔

کرناٹک میں چیف منسٹری کی دوڑ میں شدت کے بیچ سینئر کانگریس قائد سدارامیا اے آئی سی سی قائدین سے ملنے پیر کے دن نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ قبل ازیں کانگریس مبصر سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ سدارامیا اور شیوکمار دونوں کو ضرورت پڑنے پر مشاورت کے لئے دہلی بلایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے بموجب 75 سالہ سدارامیا‘ سینئر پارٹی قائدین سے ملاقات کے لئے خصوصی پرواز سے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ مرکز نے جو 3 مبصرین بھیجے تھے وہ پیر کے دن قومی دارالحکومت لوٹ گئے۔ مبصرین نے نومنتخبہ ارکان ِ اسمبلی سے فرداً فرداً بات چیت کی تھی۔ مبصرین اپنی رپورٹ پارٹی صدر کو پیش کردیں گے۔

پارٹی صدر بہت جلد فیصلہ کریں گے کہ کرناٹک کا نیا چیف منسٹر کون ہوگا۔ امکان ہے کہ وہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت بشمول سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے تبادلہ خیال کے بعد ہی قطعی فیصلہ کریں گے۔ اسی دوران پارٹی‘ چیف منسٹر کی تقریب حلف برداری کو طاقت کے بڑے مظاہرہ کے طورپر دکھانا چاہتی ہے۔

وہ اپوزیشن قائدین کو مدعو کرے گی۔ بنگلورو میں تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ سی ایل پی نے کل ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے پارٹی صدر کو اختیار دے دیا تھا کہ وہ نئے چیف منسٹر کا انتخاب کریں۔الیکشن میں جیت کے فوری بعد سدارامیا اور شیوکمار کے حامیوں میں پوسٹر وار چھڑگئی تھی۔

سدارامیا سبھی طبقات میں کافی مقبول ہیں۔ انہیں 2013-18 مکمل پانچ سال حکومت چلانے کا تجربہ ہے جبکہ شیوکمار زبردست تنظیمی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ وہ مشکل وقت میں کانگریس کے مسائل حل کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہیں طاقتور ووکلیگا برادری کی تائید حاصل ہے۔