کرناٹک

جلسہ ہائے شہدائے کربلاؓ سے اسدالعلماء کا گوگی شریف اور شاہ پور میں خطاب

تمام جلسوں کی سرپرستی پیر طریقت حضرت الحاج سید شاہ اسماعیل حسینی آصف بابا حفظہ اللہ سجادہ نشین و متولی بڑی دیوڑھی قدیم بارگاہِ جلالیہؒ گوگی شریف فرما رہے ہیں-

گوگی شریف، کرناٹک: بانی و صدر جامعہ جلالیہؒ گوگی شریف حضرت علامہ مفتی سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ نے اپنا ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہماریے جَدِّ امجد قطب الاقطاب فرد الافراد حضرت سید شاہ جلال الدین حسینیؓ المعروف بہ حضرت سیدشاہ چنداحسینی قُدِّسَ سِّرہُ العزیز کے اسم سے موسوم کردہ حضرت چندا حسینیؒ ایجوکیشنل میناریٹی اینڈ چیارٹیبل ویلفیئر ٹرسٹ گوگی شریف،تعلقہ شاہ پور،ضلع یادگیر،ریاست کرناٹک کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام 1446ھ تا 10محرم الحرام بروز پیر تا چہارشنبہ مطابق 8 جولائ تا 17جولائ مختلف مقامات پر بعد نماز مغرب تا عشاء جلسۂ ہائے حضرات شُہدائے کربلا رضوان اللہ علیہم اجمعین  کاسلسلہ جاری ہے-

تمام جلسوں کی سرپرستی پیر طریقت حضرت الحاج سید شاہ اسماعیل حسینی آصف بابا حفظہ اللہ سجادہ نشین و متولی بڑی دیوڑھی قدیم بارگاہِ جلالیہؒ گوگی شریف فرما رہے ہیں-جبکہ تمام جلسوں کی صدارت بانی وصدر ٹرسٹ حضرت علامہ الحاج مفتی سیدشاہ چنداحسینی المعروف بہ زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ گوگی شریف فرما رہے ہیں-

چوتھا روزہ جلسہ 5 محرم الحرام مطابق 12جولائ بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء جامعہ جلالیہؒ گوگی شریف میں ممتاز عالم دین ونامور سینئیر صحافی اسد العلماء تنویرِصحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ کا قرآن حکیم واحادیث نبویؐ کی روشنی میں خصوصی خطاب ہوگا-

پانچواں جلسہ 6 محرم الحرام مطابق 13 جولائ بروز اتوار مسجد افضل خان پیٹھ شاہ پور ضلع یاد گیر میں خلیفۂ مُجازحضرت رئیس المفسرین علامہ مولانا الحاج  سید شاہ طاہر رضویؒ،اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماءمشائخ بورڈ ضلع محبوب نگر کا خصوصی خطاب ہوگا-

چھٹا مرکزی جلسہ شہدائے کربلاؓ 10محرم الحرام مطابق 17جولائ بروز چہارشنبہ بوقت عصر تا مغرب مختصر خطاب و دعائے یوم عاشورہ،قبل نماز مغرب جمیع روزہ داروں کے لئے معقول افطار کا اہتمام سجادہ نشین اول بزرگ و متولی بڑی دیوڑھی بارگاہ جلالیؒہ گوگی شریف مقرر ہے-جمیع غُلامانِ اہلبیت اطہارؓ سے شرکت اور استفادہ کی پر زور اپیل کی گئی ہے

a3w
a3w