شمالی بھارت

تیز رفتار کار نے اسکوٹی کو اڑادیا ۔ لڑکی کی موقع پر ہی موت، خوفناک ویڈیو

اس حادثہ کی سی وی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفاری نے اس کی اسکوٹی کو ٹکر دے دی۔ تصادم کے بعد دونوں لڑکیاں اسکوٹی کے ساتھ دور تک گھسیٹ کر لے گئیں۔

ہلدوانی: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ہولی کے دن سڑک حادثہ میں 22 سالہ لڑکی ہرشیتا ورما کی موت ہوگئی۔ جبکہ اس کا دوست لاوی جوشی شدید زخمی ہے۔ وہ ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات

اس حادثہ کی سی وی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفاری نے اس کی اسکوٹی کو ٹکر دے دی۔ تصادم کے بعد دونوں لڑکیاں اسکوٹی کے ساتھ دور تک گھسیٹ کر لے گئیں۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ گاڑی پر پولیس کا اسٹیکر لگاہوا ہے۔

ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاری کار مکھنی چوراہے سے سشیلا تیواری کی طرف آرہی ہے، جبکہ رامپور روڈ کی رہنے والی اسکوٹی ساور ہرشیتا ورما اپنی دوست کر مکھنی کی طرف جارہی تھی۔ مکھنی روڈ پر کے وی ایم اسکول کے قریب ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا اور ہرشیتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہی نہیں بلکہ ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کے بعد سفاری کار کا ڈرائیور کار چھین کر لے جارہا ہے جس کا اسکوٹی سوار پھیچا کرکے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسکوٹی سوار سفاری کار کو روکنے کوشش کررہے ہیں لیکن وہ تیز رفتاری سے بھاگ گیا۔

پولیس عہدیدار بھوپیندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ملزم کار ڈرائیور کو کار کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی شناخت کرن جوشی کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ پتھورا گڑھ کا رہنے والا ہے۔

سفاری کار کے اوپر پولیس لکھا ہوا ہے جس کے بعد پولیس پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ سفاری کار ایک سب انسپکٹر کی ہے جسے چند ماہ قبل ایک آٹو ڈیلر کو فروخت کیا گیا تھا۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی تاحال پولیس عہدیدار کے نام پر ہے اور اُس کی منتقلی ابھی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کرن جوشی کو گرفتار کرنے کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w