دیگر ممالک
حکام کے احتجاج کے بعد راجا پکسے ایرپورٹ سے واپس لوٹ گئے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق پیر کی رات ہوائی اڈے پر پہنچنے والے راجا پکسے کو مسافروں اور دیگر فریقین کے شدید احتجاج کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔
کولمبو: سری لنکا کے بھنڈارنائکےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام کے احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہونے والے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے بھائی اور سابق وزیر باسل راجا پاکسے کو واپس لوٹنا پڑا۔ کٹونائیکے کے ہوائی اڈے پر حکام نے پیر کی رات ہڑتال کر دی جب سابق وزیر خزانہ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق پیر کی رات ہوائی اڈے پر پہنچنے والے راجا پکسے کو مسافروں اور دیگر فریقین کے شدید احتجاج کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔ ذرائع نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ جب وزیر دبئی کے راستے امریکہ جانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ہوائی اڈے کے حکام نے سلک روٹ وی آئی پی کلیئرنس ٹرمینل کو چلانے سے انکار کر دیا۔