مشرق وسطیٰ
خرطوم میں گولی لگنے سے ہندوستانی شہری کی موت
تشدد سے متاثرہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں بندوق کی گولی لگنے سے ایک ہندوستانی شہری کی موت واقع ہوگئی۔
نئی دہلی: تشدد سے متاثرہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں بندوق کی گولی لگنے سے ایک ہندوستانی شہری کی موت واقع ہوگئی۔
خرطوم میں ہندوستانی سفارتخانے نے بتایاکہ مہلوک البرٹ آگسٹین سوڈان کی Dal گروپ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اسے کہیں سے گولی آلگی تھی۔
ہندوستانی سفارتخانے کا غمزدہ خاندان سے ربط برقرار ہے۔ ہفتہ کے دن ہندوستانی سفارتخانے نے سوڈان میں ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیاتھا کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں اور گھروں کے اندر ہی رہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سوڈان میں ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً4ہزار ہے اور اس میں وہ 1200 ہندوستانی شامل ہیں جو کئی دہے قبل سوڈان میں آباد ہوگئے تھے۔
اے پی کے بموجب سوڈانی فوج اور طاقتور نیم فوجی گروپ میں دوسرے دن بھی رسہ کشی جاری ہے۔