حیدرآباد

راجہ سنگھ کو ریمانڈ پر حاصل کرنے پولیس ہائی کورٹ سے رجوع

پولیس نے ریمانڈ کومسترد کرنے کے فیصلہ کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں آج درخواست داخل کی۔ اس عرضی پر جمعہ کے دن سماعت ہوگی۔ راجہ سنگھ پر ایک طبقہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دو روز قبل منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

حیدرآباد: رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کے ریمانڈ پر حاصل کرنے کیلئے پولیس آج ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز نامپلی کورٹ نے راجہ سنگھ کو عدالتی تحویل میں دینے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس نے ریمانڈ کومسترد کرنے کے فیصلہ کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں آج عرضی داخل کی۔ اس عرضی پر جمعہ کے دن سماعت ہوگی۔

 راجہ سنگھ پر ایک طبقہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دو روز قبل منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جس کے بعد راجہ سنگھ کو گرفتار کرتے ہوئے نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ابتداء میں راجہ سنگھ کو 14دن کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 مگر راجہ سنگھ کے وکیل نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ میں پولیس نے 41سی آر پی سی کے طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا ہے اور انہوں نے پولیس کے طریقہ کو غیردرست بتایا۔

راجہ سنگھ کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نامپلی عدالت نے راجہ سنگھ کو عدالتی تحویل میں دینے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ نامپلی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف پولیس نے آج ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔