شمالی بھارت

رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ

ایودھیا میں رام مندر پر بم حملہ کی کال پر پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے ایک 12 سالہ لڑکے کو حراست میں لی۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

بریلی (یوپی) : ایودھیا میں رام مندر پر بم حملہ کی کال پر پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے ایک 12 سالہ لڑکے کو حراست میں لی۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال

پولیس کے مطابق منگل کے دن 112 ایمرجنسی ہاٹ لائن پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں کال (فون) کرنے والے نے کہا کہ 21 ستمبر بروز ِ جمعرات رام مندر پر بم پھینکا جائے گا۔

کال کرنے والے کا پتہ فتح گنج پولیس اسٹیشن کے تحت واقع دیہات کے ایک لڑکے کا چلایا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مکیش چندرا مشرا نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے لیے لڑکے اور اس کے باپ کو پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ لڑکے نے کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھا، جس میں کہا گیا کہ 21 ستمبر کو رام مندر کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔

اس نے اس بات سے مطلع کرنے 112 نمبر پر کال کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد لڑکے اور اس کے باپ کو گھر بھیج دیا گیا۔