تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:اہم شخصیات نے ووٹ کے حق کا استعمال کیا

چیف سکریٹری شانتی کماری نے جوبلی ہلز پرشاسن نگر میں واقع مرکز رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری شانتی کماری نے جوبلی ہلز پرشاسن نگر میں واقع مرکز رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے ایس آرنگر میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ایس آرنگر کے نارائنا جونیر کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر188میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزرپدم شری ایم ایم کیراوانی نے جوبلی ہلز میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکار چرنجیوی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر جوبلی ہلز کلب میں بنائے گئے پولنگ مرکز میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

ٹالی ووڈ اداکار جونیر این ٹی آر، ان کی ماں اور بیوی نے اوبل ریڈی اسکول پولنگ مرکز میں ووٹ ڈالا۔

a3w
a3w