مشرق وسطیٰ
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
ریاض میں منعقد کتاب میلے میں بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے حکم پر تیار کیا جانے والا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ریاض: ریاض میں منعقد کتاب میلے میں بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے حکم پر تیار کیا جانے والا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
کتاب میلے میں دستاویزات کے شعبے کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ’سنہ 1347 ہجری میں جب بانی مملکت شاہ عبد العزیز مکہ مکرمہ آئے تو انہوں نے غلاف کعبہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا‘۔
’یہ تیسری سعودی ریاست کے دور میں پہلا غلاف کعبہ تھا جسے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے‘۔
’غلاف کعبہ کی خطاطی معروف خطاط عبد الرحیم امین نے کی تھی جسے آج بھی استعمال کیا جاتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ تاریخی غلاف مدینہ منورہ کے وقف مکتبہ میں موجود تھا جسے اب نمائش کے لیے ریاض کتاب میلے میں لایا گیا ہے‘۔