مشرق وسطیٰ

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔

مکہ معظمہ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار

رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی۔

مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روزانہ ٹرین سروس چلائی جائے گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔جاریہ سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانیکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔

a3w
a3w