ایشیاء

ڈھاکہ میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک، 100 زخمی

فائر سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈھاکہ ڈویژن) دینامونی شرما نے موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ آج شام گلستان کے علاقے میں سید نذر الاسلام ایونیو پر سات منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہوا۔ شرما نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کو ایک کثیر المنزلہ عمارت میں ہونے والے زبردست دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 100 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

فائر سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈھاکہ ڈویژن) دینامونی شرما نے موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ آج شام گلستان کے علاقے میں سید نذر الاسلام ایونیو پر سات منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہوا۔ مسٹر شرما نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

اس سے قبل فائر سروس نے ایک ایس ایم ایس میں کہا تھا کہ اسے شام 4:50 بجے کے قریب بی آر ٹی سی بس کاؤنٹر کے قریب دھماکے کی کال موصول ہوئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔ بعد ازاں دو اور فائر ٹینڈر بھی امدادی کام کے لیے پہنچ گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔

a3w
a3w