شادی کے لئے ٹی وی اینکرکااغوا، 10دنوں تک محروس رکھنے کا الزام
شادی کی پیشکش ٹھکراناایک اجنبی مرد کو مہنگاپڑگیا۔شادی سے انکارپر ایک صنعت کار خاتون نے ٹی وی اینکرکاغنڈوں کی مدد سے اغوا کرایا اور اسے اپنے کمرہ میں تقریباً 10 دنوں تک محروس رکھا۔
حیدرآباد: شادی کی پیشکش ٹھکراناایک اجنبی مرد کو مہنگاپڑگیا۔شادی سے انکارپر ایک صنعت کار خاتون نے ٹی وی اینکرکاغنڈوں کی مدد سے اغوا کرایا اور اسے اپنے کمرہ میں تقریباً 10 دنوں تک محروس رکھا۔
بتایا جاتاہے کہ شادی کی تجویزنہ ماننے پر خاتون نے اینکر کو دھمکایا۔پولیس ذرائع کے بموجب پرنئے ایک مشہور ٹی وی چینل میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا ہے اور وہ سافٹ ویر انجینئر بھی ہے۔
اس کی پروفائل کوشادی پیامات کی سائٹ پر کسی نے اپ لوڈ کردی۔ پرنئے کی پروفائل کوتریشانے دیکھا اوراس نے پرنئے کوپسند کرلیا۔ تریشانے اینکر کے سامنے شادی کا اردہ ظاہر کردیا جبکہ پرنئے تریشاکو جانتا بھی نہیں تھا۔
شادی کی تجویز رد کرنے پر تریشانے پرنئے کا غنڈوں کی مدد سے اغوا کرالیا اور 10 دنوں تک اسے اپنی حراست میں رکھا۔
پرنئے کسی طرح تریشا کے چنگل سے فرارہونے میں کامیاب ہوا اور وہ اپل پولیس سے رجوع ہوا اور پولیس کو ساری تفصیل بتائی۔تریشاجوایک کمپنی کی منیجنگ ڈائرکٹر ہے نے پولیس کوبتایا کہ وہ پرنئے کو 2 سال سے جانتی ہیں اور اس کا تعاقب کررہی تھی۔
11فروری کو میں نے پرنئے کا اغوا کروایاتھا۔ یہ سب میں نے پرنئے سے شادی کے لئے کیاہے۔مگرپرنئے نے شادی سے انکار کردیا۔ پولیس چندملزمین کوگرفتار کرلیا ہے۔ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔