مہاراشٹرا
غیرمسلم بھائیوں کو سیرت النبیؐ سے واقف کرانے کا عزم
میلادالنبیؐ کے موقع پرغیرمسلم بھائیوں کو بڑے پیمانے پر سیرت النبیؐ اور اسلام کی بھائی چارہ اور مساوات کی تعلیمات سے واقف کرانے کے لیے ایک مہم کا آغازکیا ہے۔
ممبئی: ملک میں چند شرارتی عناصر اور انتہا پسندوں کے ذریعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور اسلامی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوششوں کے درمیان مسلمانان ممبئی کی ممتاز غیر سرکاری تنظیموں‘ سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے میلادالنبیؐ کے موقع پرغیرمسلم بھائیوں کو بڑے پیمانے پر سیرت النبیؐ اور اسلام کی بھائی چارہ اور مساوات کی تعلیمات سے واقف کرانے کے لیے ایک مہم کا آغازکیا ہے۔
یہاں شہر کے معززین‘سماجی کارکن اور مسلم صحافیوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام جمخانہ کے صدر اور سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے یہ بات بتائی۔