فاضل قتل کیس، 21 افراد پولیس تحویل میں
حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ محمد فضل کو جمعرات کی شام نقاب پوش افراد کے ایک گروپ نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
منگلورو: کرناٹک پولس نے جنوبی کنڑ ضلع کے سورتاکل قصبہ میں ایک مسلم نوجوان کے قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے 21 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس آلوک کمار، جو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، نے یہاں کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کو فاضل کے قتل سے جوڑنا ابھی قبل از وقت ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ محمد فضل کو جمعرات کی شام نقاب پوش افراد کے ایک گروپ نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس سے قبل کچھ شرپسندوں نے حال ہی میں بی جے پی لیڈر پروین کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
پولیس نے کہا، ”کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں بی جے پی یوتھ ونگ کے ایک عہدیدار کا قتل کر دیا گیا ہے۔ سلیا میں مارے گئے پروین نیتارو یووا مورچہ کے ضلع سکریٹری تھے۔ پروین، جو بیلاری علاقے کے قریب پولٹری کی دکان چلاتا ہے، پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ دکان بند کرنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔