تلنگانہ

قادیانیت سے متاثرہ گھرانے کا قبولِ اسلام

اللہ پاک کی توفیق اور مجلس تحفظ ختم نبوت نلگنڈہ کی مسلسل کوششوں سے شیخ ابراھیم کی فیملی نے حق بات کو تسلیم کیا اور قادیانیت سے تائب ہوکر دوبارہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

نلگنڈہ: قادیانیت سے شدید متاثرہ دیہات کاسلہ پہاڑ کے متوطن شیخ ابراھیم ولد محبوب علی عمر 47 سال نے مفتی سید صدیق احمد مظاہری کی مسلسل محنت کے بعد کل دفتر دارالعلوم نلگنڈہ میں اپنی اہلیہ سفینہ عمر 37سال‘2 بیٹیاں ثانیہ 19 سال عافیہ 16سال اور بیٹا امجد 10 سال کے ساتھ خطیب نلگنڈہ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی ناظم دارالعلوم نلگنڈہ کے ہاتھوں تجدید ایمان کیا۔

انہوں نے دین اسلام پر جینے مرنے کا اللہ سے وعدہ کیا۔مولانا نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھاکر دوبارہ اسلام میں داخل کیا اور دعاء کی۔اس موقع پر مولانا نے انہیں دین اسلام کی بنیادی باتوں کی طرف توجہ دلائی اور اسلامی عقائد سمجھائے۔ اس موقع پرمجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نلگنڈہ کے سکریٹری مفتی سید صدیق احمد مظاہری نے کہا کہ کاسلہ پہاڑ کے قادیانیت سے متاثرہ افراد میں سے یہ ایک بڑا خاندان کی ہے جن کے والدین،4 بہنیں,اور 5 بھائی ہنوز قادیانی ہی ہیں۔

اللہ پاک کی توفیق اور مجلس تحفظ ختم نبوت نلگنڈہ کی مسلسل کوششوں سے شیخ ابراھیم کی فیملی نے حق بات کو تسلیم کیا اور قادیانیت سے تائب ہوکر دوبارہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

انکے علاوہ ان کے 2برادران مسلمان ہیں۔مابقی لوگوں کیلئے بھی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت اسلام کے خلاف ایک بغاوت ہے اور اللہ و رسولؐ کے خلاف جنگ ہے۔حضورؐآخری نبی ہیں آپؐ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب ہوگا۔ عالم اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کافر و گمراہ ہے۔

انہوں نے بانڈ پیپر پر ضابطہ کی کاروائی بھی کی۔واضح رہے کہ قادیانیت کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علمائے کرام مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور اس کارِ خیر میں انہیں اطمینان بخش کامیابیاں بھی حاصل ہورہی ہیں۔

ریاست بھر کی مساجد میں خطبہ جمعہ سے قبل ائمہ و خطیب لوگوں کو اپنے ایمان کی حفاظت کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پرکاسلہ پہاڑ کے مسلمانوں کے علاوہ ماسٹر خواجہ معزالدین و دیگر موجود تھے۔