مشرق وسطیٰ
دنیا بھر کے مسلمان جمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منائیں
اسمٰعیل ھنیہ نے کہا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف مزاحمت کریں، قابض فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔

غزہ: حماس نے جمعہ کو’یومِ طوفان الاقصی‘ منانے کی اپیل بھی کر دی ہے، حماس رہنما نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کے شکر گزار ہوں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ عالمی سطح پر دنیا قابض اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔
اسمٰعیل ھنیہ نے کہا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف مزاحمت کریں، قابض فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔