تلنگانہ

لنچ کے دوران دوبار برقی سربراہی منقطع، کے سی آر کا ٹوئٹ

بی آرایس سربراہ کے سی آر سوشل میڈیا پرسرگرم ہوگئے ہیں۔ کے سی آر نے آج ایکس اکاؤنٹ پرتحریر شروع کردی ہے اورریاست کی صورتحال اورمسائل پرٹوئٹ کیا۔

حیدرآباد: بی آرایس سربراہ کے سی آر سوشل میڈیا پرسرگرم ہوگئے ہیں۔ کے سی آر نے آج ایکس اکاؤنٹ پرتحریر شروع کردی ہے اورریاست کی صورتحال اورمسائل پرٹوئٹ کیا۔

کے سی آر جوپارلیمانی انتخابات میں پارٹی امیدوار کے حق میں مہم چلانے محبوب نگر کے دورے پر ہیں‘ نے برقی سربراہی میں خلل کے متعلق آج پہلاٹوئٹ کیا۔ کے سی آر نے کہاکہ تلنگانہ میں کئی عجیب وغریب واقعات رونماہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاایک گھنٹہ پہلے وہ محبوب نگر کے بی آر ایس امیدوار مانے سرینواس ریڈی اور سابق رکن اسمبلی کیساتھ سابق وزیر سرینواس گوڑ کے گھر پرلنچ کررہے تھے تب دوباربجلی چلی گئی۔عوام ہر روز چیف منسٹر اورنائب چیف منسٹر سے بجلی کی غیر تسلسل سربراہی کی شکایت کررہے ہیں۔

کے سی آر نے تحریر کیامجھے میرے ساتھی سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ ان کے حلقوں میں دن میں دس بار بجلی کی سربراہی منقطع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاریاست پرحکومت کرنے والی کانگریس پارٹی کی انتظامی ناکامی کااس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے؟

کے سی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست کے عوام اور دانشوروں کو سوچنا چاہئے کہ تلنگانہ میں کیوں عجیب وغریب کئی واقعات رونما ہورہے ہیں۔