تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں درجہ حرارت 9.4ڈگری سلسیس درج

وسطی تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں بھی سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں تک شدید سردی رہے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ تین دنوں سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ شمالی اور وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں سردی کا اثر زیادہ ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت آصف آباد ضلع میں ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

آصف آباد کے سرپور (یو) میں گذشتہ شب درجہ حرارت9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اس ضلع کے کیرامیری، وانکیڈی۔ تریانی اور آصف آباد منڈلوں میں بازارہتنور، بھیم پور، عادل آباد رورل، نیراڈی گونڈہ اور ماوالا منڈلوں میں سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے۔

وسطی تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں بھی سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں تک شدید سردی رہے گی۔

عادل آباد، آصف آباد اور نرمل اضلاع کے بعض منڈلوں میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔