شمالی بھارت

لکھنو میں اعظم خان کا سرکاری بنگلہ، بی جے پی رکن اسمبلی کو الاٹ

لکھنو کے دارالشفاء علاقہ کے جس سرکاری بنگلہ میں سینئر سماج وادی پارٹی قائد اور سابق کابینی وزیر محمد اعظم خان رہا کرتے تھے اسے رام پور کے نئے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو الاٹ کردیا گیا ہے۔

لکھنو: لکھنو کے دارالشفاء علاقہ کے جس سرکاری بنگلہ میں سینئر سماج وادی پارٹی قائد اور سابق کابینی وزیر محمد اعظم خان رہا کرتے تھے اسے رام پور کے نئے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو الاٹ کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ پراپرٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کے دن بتایا کہ دارالشفاء میں بنگلہ نمبر 348 آکاش سکسینہ کو الاٹ کردیا گیا ہے۔

اعظم خان‘ اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیئے جانے سے قبل اسی بنگلہ میں رہا کرتے تھے۔

سابق رکن اسمبلی کا بنگلہ اُسی نشست سے منتخب ہونے والے نئے رکن اسمبلی کو الاٹ کردینے کا رواج ہے۔ اگر نیا رکن اپنی سرکاری قیام گاہ تبدیل کرنا چاہے تو اس پر غور کیا جاتا ہے۔