دہلی

کویتا نے سونیا گاندھی کی ستائش کی

پچھلے دروازہ سے تلنگانہ میں داخلہ کی ناکام کوشش کے بعد بی جے پی، ای ڈی کا غلط استعمال کررہی ہے۔ دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی نے 9ریاستوں میں پچھلے دروازوں سے اپنی حکومتیں بنائی ہیں۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں خواتین تحفظات بل کو متعارف کرانے کے مطالبہ پر کل یومی بھوک ہڑتال کے آغاز سے ایک دن قبل بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے جمعرات کے روز یو پی اے دور حکومت میں بل کو متعارف کرانے پر سونیا گاندھی کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے

اس مطالبہ پر زور دینے کیلئے انہوں نے کانگریس کے بشمول10 سیاسی جماعتوں کو ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بھوک ہڑتال شیڈول کے مطابق10مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر مقرر ہے۔

 بھارت جاگرتی منچ تنظیم کے بیانر تلے اس ایک روزہ بھوک ہڑتال میں ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں کے تقریباً6ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ کویتا نے کہا کہ وہ سونیا گاندھی کو سلام کرتی ہیں جنہوں نے (سونیا) نے مرکز میں اتحادی حکومت ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل کو پیش کیاتھا۔

 کویتا نے کہا کہ وہ صدر کانگریس ملکارجن کھر گے اور جنرل سکریٹری وینو گوپال سے بات چیت کرچکی ہیں وہ، ان دونوں سے اپنے پارٹی نمائندوں کو بھوک ہڑتال میں روانہ کرنے کی خواہش کرچکی ہیں۔ بی آر ایس قائدجنہیں دہلی شراب اسکام میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے، نے خواتین تحفظات بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

 چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ،11مارچ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ،11مارچ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی جبکہ اس سے قبل ای ڈی انہیں دہلی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ کے کویتا نے بظاہر ای ڈی سے ایک ہفتہ کی مہلت دینے کی خواہش کی تھی تاہم ای ڈی نے ان کی یہ درخواست کو مسترد کردیا جس کے بعد اُنہوں نے ایک اور مکتوب ای ڈی کو روانہ کیا۔

چہارشنبہ کی نصف شب بعد کویتا کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ پی ٹی آئی کے مطابق بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا سامنا کریں گی۔

 پچھلے دروازہ سے تلنگانہ میں داخلہ کی ناکام کوشش کے بعد بی جے پی، ای ڈی کا غلط استعمال کررہی ہے۔ دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی نے 9ریاستوں میں پچھلے دروازوں سے اپنی حکومتیں بنائی ہیں۔

 وہ، تلنگانہ میں بھی اس تجربہ کو دہرانا چاہتی تھیں مگر اس میں اسے ناکامی ہاتھ لگی۔ جس کے سبب وہ ای ڈی کا استعمال کررہی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم خوف زدہ نہیں ہیں۔ ہم ای ڈی کا سامنا کریں گے۔

کیونکہ ہم نے کچھ غلط کیا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے مطالبہ کررہی ہیں کہ مہنگائی کو کم کریں۔ ہماری طرح کے لوگوں کو اذیت دینے سے آپ کو کیا ملے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔