دہلی
مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ سے توازن بگڑتا جارہا ہے:وی ایچ پی
ترک وطن اور تبدیلی مذہب بھی آبادی میں اضافہ کی وجوہات ہیں۔ کم عمری میں شادی اور کسی ایک مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد میں بچوں کی زیادہ تعداد سماج کیلئے عظیم خطرہ کی علامت ہے۔
نئی دہلی: وشواہندوپریشد(وی ایچ پی) کے بین الاقوامی کارگزار صدر آلوک کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ دیگر مذاہب کے مقابلہ میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں توازن بگڑ رہا ہے۔
آلوک کمار نے باغپت میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت کوشش کررہی ہے اور ہم اس سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کی کوئی وجہ نہیں۔
ترک وطن اور تبدیلی مذہب بھی آبادی میں اضافہ کی وجوہات ہیں۔ کم عمری میں شادی اور کسی ایک مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد میں بچوں کی زیادہ تعداد سماج کیلئے عظیم خطرہ کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے دراندازی بند ہوچکی ہے اور اترپردیش و مدھیہ پردیش میں غیرقانونی تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین وضع کئے جاچکے ہیں جو کافی موثر ثابت ہوئے ہیں۔