مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 16 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں16 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔


نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں16 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1853 – انڈین ریلوے کا آغاز۔ پہلی ٹرین بمبئی (موجودہ ممبئی) کے وکٹوریہ ٹرمنس اسٹیشن اور تھانے کے درمیان چلی۔
1889 – مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی پیدائش۔
1917 – روس میں فوجیوں کی بغاوت اور عارضی حکومت کا قیام. زار نکولس دوم نے تخت چھوڑا۔
1919 – جلیانوالہ باغ قتل عام میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گاندھی جی نے اپواس کا اعلان کیا۔
1919 – ہندوستانی فضائیہ میں پانچ ستارہ والے رینک تک پہنچنے والے اولین مارشل ارجن سنگھ کی پیدائش۔
1922 – اٹلی میں روس اور جرمنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
1945 – دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج جرمنی کے نریمبرگ علاقے میں داخل ہوئی۔
1961 – مشہور سکھ لیڈر اور انقلابی رندھیر سنگھ کا انتقال۔
1966 – مشہور مصور نندلال بوس کا انتقال۔
1970 – فرانس میں برفانی طوفان سے 70 افراد ہلاک۔
1980 – امریکہ کا نیواڈا میں جوہری تجربہ ۔
1992 – افغانستان کے صدر نجیب اللہ نے استعفی دیا۔
2002 – جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 120 افراد ہلاک۔
2008 – لندن میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مجسمہ کی نقاب کشائی۔
2012 – شام میں تنازعہ میں 55 افراد کی موت۔
2013 – ایران میں آنے والے زلزلہ میں 37 افراد ہلاک۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ
ذریعہ
یو این آئی