دہلی

ٹیچرس ڈے: صدرجمہوریہ نے 46 اساتذہ میں ایوارڈس تقسیم کئے

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں سال 2022 کیلئے بہترین اساتذہ کے ایوارڈ کیلئے منتخب 46 اساتذہ میں ایوارڈس تقسیم کئے۔ 46 اساتذہ نے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں قومی ایوارڈس حاصل کئے۔

دہلی:  آج ملک بھر میں یوم اساتذہ منایاجارہا ہے۔ ماہر تعلیم اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر یہ دن منایاجاتا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں سال 2022 کیلئے بہترین اساتذہ کے ایوارڈ کیلئے منتخب 46 اساتذہ میں ایوارڈس تقسیم کئے۔ 46 اساتذہ نے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں قومی ایوارڈس حاصل کئے۔

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع نواب پیٹ منڈل کے ینمن گنڈلا ہائی اسکول کے فزیکس کے ٹیچر ٹی این سریدھر، ملگ ضلع ملگ منڈل کے ابا پورم ہائی اسکول کے ریاضی کے ٹیچر کے رامیا کے علاوہ حیدرآباد کے ناچارم میں واقع دہلی پبلک اسکول کی پرنسپل سنیتا راؤ کو قومی ٹیچر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا اور اُنہوں نے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں اپنا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں کہاکہ نئی تحقیق، اختراع وایجادات کے ذریعہ اساتذہ اپنی مہارت میں اضافہ کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ اُنہوں نے اساتذہ سے خواہش کی کہ تعلیم کو بلند ترین مقام تک لیجانے کیلئے جدوجہد کریں۔