شمالی بھارت

پرہجوم مقامات پر عوام ماسک کا استعمال کریں: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹریس۔ٹیسٹ، ٹریٹمنٹ اور ٹیکہ کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ ممکن ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں نئے کیسز میں اضافہ ہو۔ ایسے میں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔

لکھنؤ: متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو افسران کو ہدایت دی کہ عوام کو بھیڑ والے مقامات جیسے اسپتال،بس۔ریلوے اسٹیشن،بازار وغیرہ میں ماسک پہننے کے لئے بیدار کریں اور پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال کریں۔

کووڈ منجمنٹ کے لئے تشکیل دی گئی ٹی،۔09 کی اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یوگی نے کہا’دنیا کے متعدد ممالک میں گذشتہ ایک ہفتوں سے کووڈ کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے لیکن یوپی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔

ریاست کا دسمبر میں پازیٹیو ریٹ 0.01فیصدی ہے۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو کیسز 62 ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 27208نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اور اسی مدت میں تقریبا 33فیصدی افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹریس۔ٹیسٹ، ٹریٹمنٹ اور ٹیکہ کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ ممکن ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں نئے کیسز میں اضافہ ہو۔ ایسے میں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔ یہ وقت گھبرانے کا نہیں محتاط اور ہوشیار رہنے کا ہے۔ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ کے بدلتے حالات پر باریکی سے نظر رکھی جائے۔ میڈیکل ایجوکیشن، محکمہ صحت بہتر تال میل کے ساتھ تیاری کریں۔ ریاستی سطح پر صحت صلاح کار کمیٹی کی سفارش کے مطابق آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔مرکزی ہیلتھ منسٹری سے رابطہ بنائے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کئے نئے ویرینٹ پر باریک نظر رکھی جائے۔ جوبھی نئے کیس ملیں ان کی زینوم اسکریننگ کرائی جائے۔ یومیہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے۔ مہلک بیماریوں میں مبتلا مریض، بزرگوں کو خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 کووڈ منجمنٹ میں انٹگریٹیڈ کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی سود مندی کا ہم سبھی نے تجربہ کیا ہے۔ داخلہ ، صحت ا ور شہری ترقیات کے محکمے بہتر تال میل کے ساتھ آئی سی سی سی کو پھر سے ایکٹیو کرنے کی تیاری کریں۔