گورنر تلنگانہ کا دورہ کتہ گوڑم
تمیلی سائی سوندرا راجن نے ریلیف سنٹرس میں متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی اور گوداوری میں پانی کے بہاؤ کا بھی مشاہدہ کیا۔متاثرہ علاقوں کے سرپنچوں نے گورنر کو یادداشت پیش کی اور بارش کی تباہ کاریوں سے واقف کروایا۔
کتہ گوڑم/ حیدرآباد: گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن نے آج صبح کتہ گوڑم ضلع کا دورہ کیا۔وہ ذریعہ ٹرین یہاں پہنچیں۔ ڈپٹی ڈائرکٹر آئی ٹی ڈی اے راما دیوی نے اُن کا استقبال کیا۔بعد میں انہوں نے اسوا پورم ٹاؤن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اُنہوں نے ریلیف سنٹرس میں متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی اور گوداوری میں پانی کے بہاؤ کا بھی مشاہدہ کیا۔متاثرہ علاقوں کے سرپنچوں نے گورنر کو یادداشت پیش کی اور بارش کی تباہ کاریوں سے واقف کروایا۔ گورنر نے سیلاب کے متاثرین کے مسائل اور مشکلات کی سماعت بھی کی
اور تیقن دیا کہ حکومت مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے ممکنہ کوشش کررہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ریلیف میٹریل بھی تقسیم کئے۔جس کا اہتمام ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔مندر کے شہر میں مذکورہ سوسائٹی کی جانب سے راحت رسانی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔