تلنگانہ

چیف منسٹر کا دورہ ورنگل، بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ

کے چندر شیکھر راؤ نے حالیہ بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر براہ سڑک حیدرآباد تا ورنگل کل شام پہنچے آج انہوں نے متحدہ ضلع ورنگل کے متاثرہ علاقوں کے دورے پر رہے اور گوداوری کے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

ورنگل: حالیہ بارش سے شدید تباہی ہوچکی ہے۔ اس تباہی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اس موسم بارش میں چوکسی اختیار کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے حالیہ بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر براہ سڑک حیدرآباد تا ورنگل کل شام پہنچے آج انہوں نے متحدہ ضلع ورنگل کے متاثرہ علاقوں کے دورے پر رہے اور گوداوری کے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے بھدرا چلم میں اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر بھدراچلم علاقوں میں بارش سے تباہ کاری ہوچکی ہے۔ یہاں کے عوام کی باز آباد کاری کے لئے انہیں نقل مقام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 سنگارینی کالریز اور حکومت کے اشتراک سے ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے پکے مکانات تعمیر اور متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جانے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ابھی بارش کا خطرہ لاحق ہے مزید15دنوں تک خطرہ لاحق رہنے کا محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بورگم پاڈو کے قریب پانی سے عوام کو کافی خطرہ لاحق ہے اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کی انجام دہی کیلئے اسپیشل فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متحدہ ضلع کا دورہ ابھی باقی ہے تمام علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں میں فی خاندان 25 کلو چاول سربراہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے محکمہ طب کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وبائی امراض پھیلنے نہ پائے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے عوام کو طبی خدمات فراہم کئے جائیں گے۔

طبی عملہ کی کمی واقع ہونے پر ورنگل MGM ہاسپٹل سے عملہ کو طلب کرنے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی۔ گوداوری کا پانی کافی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے، چوکسی اختیار کرنے کی انہوں نے ہدایت دی۔