کھیل

آسٹریلوی فٹبال ٹیم کو رات میں موبائیل دیکھنے کی اجازت نہیں

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں ابھی دو ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم کے منیجر گراہم آرنالڈ نے کھلاڑیوں کیلئے ایک رول بیل جاری کر دیا ہے۔

ملبورن: قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں ابھی دو ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم کے منیجر گراہم آرنالڈ نے کھلاڑیوں کیلئے ایک رول بیل جاری کر دیا ہے۔

59 سالہ آرنالڈ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہیں اور انہوں نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیاہے۔ آرنالڈ اس ٹیم کے کوچ ہیں جس نے گزشتہ پانچ ورلڈ کپ میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر ٹیم کے کھلاڑیوں کو فون سے دور رہنے کیلئے پیغامات بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کیمپ میں ہوتے ہیں تو آپ کو باہر کے شور سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے سوشل میڈیا کا شور کہاجا سکتاہے۔

جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھاتا تو سوشل میڈیا پر اس کے خلاف کئی طرح کی پوسٹیں کی جاتی ہیں جس سے کھلاڑی پر ذہنی دباؤ پڑتا ہے۔ میں اسی طرح کے شور کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ اس لیے میں کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ اپنے فون خاص طورپر رات کے وقت بند رکھیں۔

اس سے ایک قسم کا خلفشار پیدا ہوتا ہے جو اکثر ذہن میں منفیت پیدا کرتاہے۔ آرنالڈ نے کہاکہ میں کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ وہ رات کو سونے سے پہلے موسیقی سنیں۔ اس کے علاوہ میں انہیں آن لائن کامیڈی شو دیکھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ اس کی وجہ سے ان کا دماغ پرسکون رہتا ہے۔

a3w
a3w