بھارت

ادھیر رنجن نے مرمو سے معافی مانگی

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر ان سے معافی مانگی ہے، جس میں کہا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور زبان پھسلنے کی وجہ سے غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے اور اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر ان سے معافی مانگی ہے، جس میں کہا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور زبان پھسلنے کی وجہ سے غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے اور اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

صدر کو لکھے گئے خط میں چودھری نے کہا کہ ’’ میں نے راشٹرپتی کے عہدے کے لئے جس غلط لفظ کا استعمال ہوا۔ وہ زبان پھسلنے کی وجہ سے ہوا۔

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میری زبان پھسلنے کی وجہ سے مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری معذرت قبول کریں۔‘‘

واضح رہے کہ چودھری نے صدر کے لیے ایک غیر مناسب لفظ کا استعمال کیا تھا، جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور پارٹی صدر سونیا گاندھی اور چودھری سے خواتین اور قبائلیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں گزشتہ دو دنوں سے زبردست ہنگامہ آرائی ہے اور کوئی کام نہیں ہوا۔