حیدرآباد

انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دینے امیت شاہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے

امیت شاہ حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں گے بات چیت کا محور پارٹی کو ززمینی سطح پر مزید مضبوط اور عوام میں مقبول عام بنانا رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ پارلیمنٹ حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کے مقصد سے بی جے پی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ پارٹی کیلئے پارلیمنٹ انتخابات کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 29 جنوری کو ریاست کے دورہ پر آر ہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا

29 جنوری کو ریاست کے دورے پر آر ہے ہیں۔29 جنوریح کو امیت شاہ تین اضلاع کا طوفانی دورہ کریں گے۔ وہ حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں گے بات چیت کا محور پارٹی کو ززمینی سطح پر مزید مضبوط اور عوام میں مقبول عام بنانا رہے گا۔

وہاں سے وہ ضلع محبوب نگر روانہ ہوں گے۔ جہاں الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ محبوب نگر سے امیت شاہ، حیدرآباد آئیں گے جہاں وہ زندگی کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کریں گے۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ بی جے پی، تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ پارلیمانی حلقوں پر کامیابی کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔ موجودہ طور پر بی جے پی ریاست میں چارپارلیمنٹ حلقوں عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر اور سکندرآباد سے پارلیمنٹ میں نمائندگی کررہی ہے۔

پارٹی کی خواہش ہے کہ تلنگانہ کے جملہ17 حلقوں میں سے12 حلقوں سے کامیابی حاصل کی جائے۔ اس مقصد کے تحت12 اضلاع کے پارٹی ضلعی صدور کو تبدیل کرتے ہوئے نئے قائدین کا تقرر عمل میں لایا گیا۔

a3w
a3w