حیدرآباد

دسہرہ کی تعطیلات کے اختتام کے بعدواپسی۔حیدرآبادمیں ٹریفک جام

گاڑیاں تقریباً رک گئی ہیں، جس کے نتیجہ میں لوگ میٹرو ریل کا سہارا لے رہے ہیں۔ ایل بی نگر میٹرو اسٹیشن پر مسافر شدید ہجوم کی وجہ سے پریشان ہیں اور میٹرو عملہ مسافروں کو قطار میں رہ کر داخل ہونے کی ہدایت دے رہا ہے۔

حیدرآباد: دسہرہ کی تعطیلات کے اختتام کے بعد لوگ دوبارہ حیدرآباد واپس پہنچ رہے ہیں جس کے باعث ایل بی نگر اور آس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

گاڑیاں تقریباً رک گئی ہیں، جس کے نتیجہ میں لوگ میٹرو ریل کا سہارا لے رہے ہیں۔ ایل بی نگر میٹرو اسٹیشن پر مسافر شدید ہجوم کی وجہ سے پریشان ہیں اور میٹرو عملہ مسافروں کو قطار میں رہ کر داخل ہونے کی ہدایت دے رہا ہے۔


دیہاتوں سے آنے والے مسافروں کے علاوہ دفاترجانے والے اور دیگر کاموں کے لئے لوگ بڑی تعداد میں یہاں آرہے ہیں، جس کی وجہ سے کلو میٹر طویل قطاریں بن گئی ہیں۔ مسافروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ قطار سے پلیٹ فارم تک پہنچنے میں تقریباً دو گھنٹے لگ رہے ہیں۔


دوسری جانب، چوٹ اُپل ہائی وے پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔نلگنڈہ ضلع کے چٹیال میں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔

دسہرہ کی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد لوگ حیدرآباد واپس آرہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک آہستہ آہستہ حرکت کر رہی ہے۔ پتنگی ٹول پلازہ پر بھی گاڑیوں کا دباؤ معمول سے زیادہ ہے۔ پولیس نے ٹریفک کے مسئلہ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔