شمالی بھارت
پوجا کا چندہ نہ دینے پر زدوکوب، آٹو ڈرائیور ہلاک
بہار کے ضلع نواڈا کے سرڈالا پولیس ا سٹیشن حدود میں سرسوتی پوجا کے لیے عطیہ نہ دینے پر ایک آٹو رکشا ڈرائیور کو زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا۔
نواڈا (بہار): بہار کے ضلع نواڈا کے سرڈالا پولیس ا سٹیشن حدود میں سرسوتی پوجا کے لیے عطیہ نہ دینے پر ایک آٹو رکشا ڈرائیور کو زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا۔
مہلوک کے خاندان کے مطابق راج ونشی اپنی ماں کی موت کے بعد کل افرادِ خاندان کو نہانے دریا لے گیا تھا۔
واپسی کے دوران سردالا نرہاٹ روڈ پر چند نوجوانوں نے سرسوتی پوجا کے لیے چندہ طلب کیا۔
چندہ دینے سے انکار پر نوجوانوں نے اسے بری طرح زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔
ارکانِ خاندان اسے ایک مقامی ہاسپٹل لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔