مشرق وسطیٰ

استنبول میں اسرائیلی سفارت خانہ کو آگ لگادی گئی

غزہ میں ہسپتال پر حملہ کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں سراپا احتجاج بن گئے۔ استنبول میں اسرائیلی سفارت خانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

استنبول: غزہ میں ہسپتال پر حملہ کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں سراپا احتجاج بن گئے۔ استنبول میں اسرائیلی سفارت خانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے

تفصیلات کے مطابق غزہ میں ہسپتال پر حملہ کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں اضطراب کی لہردوڑ گئی ہے اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

ترکیہ کے صوبہ مالاطیہ میں امریکی بیس کے سامنے ہزاروں ترک جمع ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے، ہزاروں ترکوں نے رات بھر احتجاج کیا۔استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی جبکہ انقرہ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

اردن میں ہزاروں مظاہرین اسرائیلی سفارت خانے پر چڑھ دوڑے، شدید غصے میں نعرے لگا رہے تھے۔تیونس میں سڑکوں پر عوام کا سمندر نکل آیا اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور نعرے لگاتے رہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہزاروں افراد فلسطین کا پرچم اٹھائے سڑکوں پرآئے اور لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگائے، ایران میں ملک بھر میں لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، مظاہرین اسرائیل اور فرانس کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے۔برلن، بیروت، رملہ اور الخلیل ہر جگہ ہزاروں افراد سڑکوں پر تھے، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا، اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تھا۔

a3w
a3w