مشرق وسطیٰ

اسرائیلی دستوں نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

مقبوضہ مغربی کنارہ میں اتوار کے دن اسرائیلی فوجیوں اور خصوصی دستوں نے فلسطینیوں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ کیا۔

نابلس (مغربی کنارہ): مقبوضہ مغربی کنارہ میں اتوار کے دن اسرائیلی فوجیوں اور خصوصی دستوں نے فلسطینیوں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ کیا۔

یہ فلسطینی ایک مکان میں گھیرے ہوئے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے یہ بات کہی۔ مقامی ریڈ کرسینٹ نے کہاکہ دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس نے کہاکہ نابلس شہر میں ایک گھنٹہ طویل لڑائی کے دوران متعدد فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کسی وضاحت کے بغیر کہا کہ کوئی اسرائیلی فورس کا رکن زخمی نہیں ہوا ہے۔

مغربی کنارہ کے ایک اور علاقہ میں فوجی کاروائی جاری ہیں جہاں مختصر فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ اسرائیلی فوجی‘ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر مسلسل حملے روکنے کی کوشش میں گذشتہ کئی ماہ سے تقریباًروزانہ مغربی کنارہ میں دھاوے کررہے ہیں جس کے بعد سے یہ حملے کم ہوگئے۔

فلسطین کے ایک عہدیدار کے بموجب جاریہ سال کے اوائیل میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

a3w
a3w