حیدرآباد

اسلحہ لائسنس کے حامل افراد فوری ہتھیار پولیس کے حوالہ کردیں

سٹی پولیس کمشنروسکندرآبادلائسنسنگ اتھاریٹی سی وی آنندنے دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے اسلحہ لائسنس کے حامل افراد سے کہاکہ وہ فوری طورپراپنے ہتھیار قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیں۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنروسکندرآبادلائسنسنگ اتھاریٹی سی وی آنندنے دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے اسلحہ لائسنس کے حامل افراد سے کہاکہ وہ فوری طورپراپنے ہتھیار قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیں۔

قومیائے بینکس‘عوامی اداروں پر مامور مسلح گارڈز‘سیکوریٹی جوانوں‘اسپورٹس مین کو ہتھیار جمع کرانے سے استثنیٰ دیاگیا ہے۔

عوامی سکون‘ امن کی خاطر پولیس نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔