سوشیل میڈیاقومی

سونیا گاندھی انسٹا کے بعد ایکس پر

کانگریس پارلیمانی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ1965میں کیمبریج میں دی ورسٹی نامی چھوٹے یونانی ریستوراں میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ساتھ اُن کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی تھی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کانگریس پارلیمانی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ1965میں کیمبریج میں دی ورسٹی نامی چھوٹے یونانی ریستوراں میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ساتھ اُن کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی تھی۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پہلے پوسٹ میں اپنی آنے والی کتاب کا بھی ذکر کیا جو 10 نومبر کو جاری ہونے والی ہے۔انہوں نے راجیو گاندھی کے ساتھ اپنی نجی زندگی کی یادیں شیر کیں۔انہوں نے لکھا کہ کیمبریج میں ایک چھوٹے یونانی ریستوراں میں میرا محبت کا سفر شروع ہوا تھا۔

اسی ریستوراں میں 1965 میں راجیو گاندھی سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔یقینا وہ بڑے خوبرو تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں برطانیہ میں اچھا کھانا بڑی مشکل سے ملتا تھا۔ ریستوراں بہت کم تھے۔

انہوں نے آخر کار ایک یونانی ریستوراں ڈھونڈ نکالا تھا جہاں ہندوستان اور اطالوی طلبہ آیا کرتے تھے۔ قبل ازیں جمعرات کو سونیا گاندھی انسٹاگرام کا حصہ بنی تھیں۔