بین الاقوامی

اردن میں چرچ پر فائرنگ،7 افراد ہلاک

اردن میں جمعہ کے دن ایک گرجا گھر میں آخری رسومات کے دوران بندوق برداروں نے فائرنگ کردی۔ 7افراد ہلاک اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔

یروشلم (اے پی) اردن میں جمعہ کے دن ایک گرجا گھر میں آخری رسومات کے دوران بندوق برداروں نے فائرنگ کردی۔ 7افراد ہلاک اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔حکام نے یہ بات بتائی۔فائرنگ گریک آرتھوڈاکس چرچ(کرک) میں ہوئی جو اردن کے دارالحکومت عمان سے جانب جنوب 90 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

اردن کے سرکاری ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پستول تھامے دو بندوق بردار چرچ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور گولیاں چلا رہے ہیں۔تیسرا شخص جس کے ہاتھ میں سیمی آٹو میٹک رائفل دیکھائی دیتی ہے آگے بڑھتا ہے اور گولیاں چلاتا ہے۔ تینوں چرچ کی طرف دوڑ تے ہیں۔

عینی شاہدین نے جو ویڈیو بنائے ان میں ٹوٹے شیشے اور چرچ کے فرش پر خون کے دھبے دیکھائی دیتے ہیں۔ چرچ کے اندر موجود ایک سوگوار نے بتایا کہ شدت کی فائرنگ 15منٹ جاری رہی۔صورتحال عجیب و غریب تھی۔ لوگیاں چل رہی تھیں۔حکومت اردن کے بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ نامعلوم قاتلوں نے کی۔تحقیقات جاری ہیں۔

ارد ن نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔کرک میں عیسائی اقلیت آباد ہے۔2016میں بندوق برداروں نے پولیس پر سلسلہ وار حملے کئے تھے۔نئی دہلی سے پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستان نے اردن کے چرچ پر حملہ کی مذمت کی۔اُس نے کہا کہ وہ حکومت اور اردن کے عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔