قومی
31 لاکھ قطری ریال کی چوری، مسلم لیگ کا ایک رکن خارج
انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے ایک رکن کو خارج کردیا اور اُسے اپنی ملحقہ تنظیموں سے ہٹا دیا۔ اُس نے دوحہ (قطر) میں کے ایم سی سی دفتر سے 31 لاکھ قطری ریال (تقریباً 8 کروڑروپے) کی چوری کی تحقیقات کے بیچ یہ اقدام کیا۔
کوہیکوڑ(کیرلم) (پی ٹی آئی)انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے ایک رکن کو خارج کردیا اور اُسے اپنی ملحقہ تنظیموں سے ہٹا دیا۔ اُس نے دوحہ (قطر) میں کے ایم سی سی دفتر سے 31 لاکھ قطری ریال (تقریباً 8 کروڑروپے) کی چوری کی تحقیقات کے بیچ یہ اقدام کیا۔
آئی یو ایم ایل کی ریاستی کمیٹی نے ہفتہ کے دن اپنے ترجمان روزنامہ چندریکا کے ذریعہ اعلان کیا کہ رزاق کنومل عرف روتانہ رزاق کو پارٹی اور ملحقہ تنظیموں بشمول کیرالا مسلم کلچرل سنٹر سے خارج کردیا گیا ہے۔
کے ایم سی سی انڈین یونین مسلم لیگ سے جڑی ثقافتی اور سماجی فلاح وبہبود کی تنظیم ہے۔رزاق قطر میں آئی یو ایم ایل کونسل کا رکن اور کے ایم سی سی کا سرگرم ممبر تھا۔