امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

شمال مغربی میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ جس کا ہندوستان سے تعلق ہے، امریکی ہائی وے 71 پر المناک کار حادثہ کا شکار ہوئی، جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ بحیثیت مسافر جاریہ ماہ کے اوائل سفر کررہی تھی۔

نیویارک: شمال مغربی میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ جس کا ہندوستان سے تعلق ہے، امریکی ہائی وے 71 پر المناک کار حادثہ کا شکار ہوئی، جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ بحیثیت مسافر جاریہ ماہ کے اوائل سفر کررہی تھی۔

ساہیتی کو ایمرجنسی موزائک لائف کیر سینٹ جوزف میسوری میں لے جایا گیا، جب کہ کار ٹرافک لائیٹ کے ستون سے ٹکرائی، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ ڈاکٹرس کے بموجب ساہیتی سروائیکل اسپائن فریکچر، انفارینل آورٹیک ڈی سیکشن سے متاثر ہیں۔

اِس کی 12 ہڈیوں میں بھی فریکچر آیا ہے۔ اُس کی کئی سرجریز ہوئیں۔ وہ فی الحال موزائک لائف کیر کے آئی سی یو میں شریک ہے۔

جہانوی بہری ساہیتی کی چچا زاد بہن نے جیو فنڈ می پیچ پر یہ بات تحریر کی۔ اُس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ڈاکٹرس کو اِس بات کا یقین نہیں ہے کہ اُسے ہاسپٹل سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔

کئی مہینے اُسے صحتیابی کے لئے درکار ہوسکتے ہیں۔ ساہیتی ایک گریجویٹ طالبہ ہے، جس کے والدین ہندوستان میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے طبی اخراجات کے لئے مدد کے طلبگار ہیں۔

a3w
a3w