تلنگانہسوشیل میڈیا
دل کا دورہ ، شادی سے 20 دن قبل دلہن اور شادی سے 2گھنٹے پہلے دلہے کے باپ کی موت
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوتم دراراجو پلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجی ریڈی جو دبئی میں مزدوری کرتا تھا کی بیٹی کی شادی تھی جس کے لئے انتظامات کئے جارہے تھے کہ شادی سے 20دن پہلے راجی ریڈی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی سے تقریبا 20دن پہلے دل کا دورہ پڑنے سے باپ کی موت ہوگئی تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والے دلہے کے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوتم دراراجو پلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجی ریڈی جو دبئی میں مزدوری کرتا تھا کی بیٹی کی شادی تھی جس کے لئے انتظامات کئے جارہے تھے کہ شادی سے 20دن پہلے راجی ریڈی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے سبب شادی کو ملتوی کیاگیا اور جب دوسری مرتبہ شادی کی تقریب ہورہی تھی تو عین شادی سے دو گھنٹے پہلے ہونے والے دلہے کے باپ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سبب گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔