مہاراشٹرا

امیت شاہ کی شنڈے سے بند کمرے میں ’خفیہ بات چیت‘

مرکزی وزیر امیت شاہ اتوار کو ممبئی میں تھے۔ انہو ں نے ولے پارلے کے ڈہانوپور کالج میں وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات کی 100 ویں نشریات سنیں۔

ممبئی: مرکزی وزیر امیت شاہ اتوار کو ممبئی میں تھے۔ انہو ں نے ولے پارلے کے ڈہانوپور کالج میں وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات کی 100 ویں نشریات سنیں۔

اس پروگرام کے بعد چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے ساتھ انہوں نے نصف گھنٹے تک بند کرنے میں الیکشن سے متعلق بات کی۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتے اور اتوار کو آئے مہاراشٹرا کے زرعی فصل کمیٹیوں (اے پی ایم سیز) کے انتخابی نتائج میں مہاوکاس اگھاڑی کو ملی کامیابی کا ریاست کی سیاسی ریاضی اور آئندہ بلدی انتخابات پر ہونے والے اثر پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

دراصل ممبئی میں پیر کی شام کو بی کے سی میدان میں مہا وکاس اگھاڑی کا ”وجرموٹھ“ کنونشن منعقد ہونے والا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تینوں جماعتیں شیوسینا (ادھو)، کانگریس اور این سی پی اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔

اس کے بارے میں بھی مرکزی وزیر شاہ نے ممبئی کے قائدین سے فیڈ بیک لیا ہے۔ اس سے قبل مہاوکاس اگھاڑی کے اورنگ آباد اور ناگپور کے جلسوں کو عوام کا اچھا ردعمل ملا ہے۔

ممبئی کے اجلاس پر تینوں پارٹیاں بڑی تعداد میں ہجوم اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایک ماہ میں امیت شاہ کا یہ ممبئی کا دوسرا دورہ ہے۔

شاہ کے اتوار کے ممبئی دورہ پر شیوسینا (ادھو) کے ایم پی سنجے راؤت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاہ مہاوکاس اگھاڑی کے جلسے کا جائزہ لینے ممبئی آئے ہیں۔

a3w
a3w