کھیل

اولمپکس 2028 کی تاریخوں کا اعلان

لاس اینجلس تیسری بار اولمپک گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ وہ اس سے پہلے 1984 اور 1932 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جب کہ پہلی بار لاس اینجلس میں پیرالمپکس کھیلے جائیں گے۔

لاس اینجلس: لاس اینجلس 2028 (ایل اے2028) اولمپک اور پیرالمپکس کے منتظمین نے کھیلوں کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

منتظمین نے کہا کہ ایل اے 28 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب 14 جولائی کو شیڈول ہے، اور یہ گیمز 30 جولائی تک جاری رہیں گے۔ پیرا اولمپک گیمز 15 اگست 2028 کو شروع ہوں گے اور 27 اگست کو ختم ہوں گے۔

پانچ بار کےاولمپک میڈلسٹ اور ایل اے 28کے چیف ایتھلیٹ آفیسرجینٹ ایونز نے کہا: "ایل اے 28 اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی باقاعدہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ایل اے 28گیمز نمایاں ہوں گے، جس سے کھلاڑیوں اور شائقین کو جنوبی کیلیفورنیا کے غیر معمولی اسٹیڈیم اور عالمی معیار کی ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

لاس اینجلس تیسری بار اولمپک گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ وہ اس سے پہلے 1984 اور 1932 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جب کہ پہلی بار لاس اینجلس میں پیرالمپکس کھیلے جائیں گے۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں 40 سے زیادہ کھیلوں میں 800 سے زیادہ ایونٹس ہوں گے۔ اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں مجموعی طور پر 15000 ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔