جنوبی بھارت

کیرالا چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر غلطی سے گولی چل گئی

چوکی پر تعینات سکیورٹی اہلکار اسلحہ کی صفائی کر رہے تھے۔ اسی دوران ان میں سے ایک پولیس افسر سے غلطی سے بندوق چل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور اس حوالے سے جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ترواننت پورم: کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین کی سرکاری رہائش گاہ کلف ہاؤس میں منگل کی صبح ایک پولیس افسر نے غلطی سے اپنی بندوق سے گولی چلادی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 9.30 بجے اس وقت پیش آیا جب چیف منسٹر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے تھے۔

a3w
a3w