دہلی

ایر ٹربلنس، ایر انڈیا کی دہلی۔ سڈنی پرواز میں کئی مسافرین زخمی

ایرانڈیا کی نئی دہلی۔ سڈنی پرواز میں کئی مسافرین زخمی ہوگئے کیونکہ طیارہ ایرٹربلنس کی زد میں آگیا تھا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو دواخانہ میں شریک کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

نئی دہلی: ایرانڈیا کی نئی دہلی۔ سڈنی پرواز میں کئی مسافرین زخمی ہوگئے کیونکہ طیارہ ایرٹربلنس کی زد میں آگیا تھا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو دواخانہ میں شریک کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

سبھی کو سڈنی ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طبی امداد دی گئی۔ واقعہ منگل کا ہے۔ پرواز AI-302 خراب موسم کی زد میں آگئی تھی۔

نظامت ِ شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ کئی مسافرین زخمی ہوئے۔

ایرہوسٹس / اسٹیورڈس نے فوری زخمی مسافرین کی مدد کی اور ان کی سیفٹی یقینی بنائی۔ ضرورت مندروں کو فوری ابتدائی طبی امداد(فرسٹ ایڈ) دی گئی۔ ایرانڈیا کی طرف سے فوری کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔

a3w
a3w