تلنگانہحیدرآباد

ای راجندر، پولیس کے سامنے پیش

میسیجنگ ایپ کے گروپس پر ایس ایس سی کا ایک پرچہ سوالات منظر عام پر آنے کے بعد مال پراکٹیس کیس میں پولیس نے ای راجندر کو نوٹس دیتے ہوئے انہیں پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر پیر کے روز ضلع ورنگل پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔

میسیجنگ ایپ کے گروپس پر ایس ایس سی کا ایک پرچہ سوالات منظر عام پر آنے کے بعد مال پراکٹیس کیس میں پولیس نے ای راجندر کو نوٹس دیتے ہوئے انہیں پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ضلع ہنمکنڈہ کی پولیس میں اپنا بیان درج کرانے کے بعد زعفرانی جماعت کے قائد نے کہاکہ انہوں نے اپنا فون متعلقہ حکام کے حوالے کردیا اور انہیں درکار معلومات فراہم کردیں۔

بی جے پی قائد نے اپنے بیان میں کہاکہ پولیس نے نوٹس میں جس نمبر کا تذکرہ کیاہے اس نمبر پر مجھے کوئی پیام وصول نہیں ہوا۔

ایٹالہ راجندر نے مزید دعوی کیا ہے کہ مجھے کوئی فون کال وصول نہیں ہوا اور ان کے فون پر وصول مسیجس (پیامات) کو انہوں نے کھول کردیکھا بھی نہیں ہے۔