حیدرآباد

باسر میں سمیت غذا کا واقعہ، سبیتا اندرا ریڈی نے تحقیقات کا حکم دیا

سبیتا اندرا ریڈی نے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے وائس چیرمین، وی وینکٹ رمنا نے ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج متاثرہ طلبہ کی عیادت کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ٹریپل آئی ٹی ب اسر میں پیش آئے سمیت غذا واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اس واقعہ میں 100 سے زائد طلبہ متاثر ہوئے تھے۔ نرمل اور بھینسہ کے ڈاکٹروں نے 60 طلبہ کوباسر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی تھی۔

چند بے ہوش طلبہ کو نظام آباد کے مختلف دواخانوں کو منتقل کیا گیا تھا۔17 طلبہ کو نظام آباد کے خانگی ہاسپٹلس میں شریک کرایا گیا جبکہ 12 طلبہ کو نوی پیٹ منتقل کردیا گیا۔ حکومت نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے۔

اور سبیتا اندرا ریڈی نے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے وائس چیرمین، وی وینکٹ رمنا نے ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج متاثرہ طلبہ کی عیادت کی۔

a3w
a3w