مشرق وسطیٰ

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں سالوں سے منقطع سفارتی تعلقات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ریاض: سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد پیش کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں سالوں سے منقطع سفارتی تعلقات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی فون پر بات چیت ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد پیش کی۔

وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔