حیدرآباد

بلیک لسٹ میں نام حیدرآبادی طالبہ منیلا سے واپس

حیدرآباد کی ایک طالبہ جو میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے فلپائن گئی تھی کو امیگریشن عملہ نے ایئرپورٹ پر روک لیا کیونکہ اس کا نام بلیک لسٹ تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک طالبہ جو میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے فلپائن گئی تھی کو امیگریشن عملہ نے ایئرپورٹ پر روک لیا کیونکہ اس کا نام بلیک لسٹ تھا۔

اسے ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔شہرکے ونستھلی پور سے تعلق رکھنے والی دیپتی فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران وہ حیدرآباد واپس آگئی جہاں سے وہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی۔ میڈیکل کے آخری سال میں لائیو کلاسز کے آغاز کے ساتھ ہی یہ طالبہ فلپائن کے لئے روانہ ہوئی تاہم منیلا ایرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ اس کا نام امیگریشن چیکنگ کے دوران بلیک لسٹ میں پایاگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فلپائن میں جہاں وہ رہ کر تعلیم حاصل کررہی تھی، اس کے مالک نے طالبہ کے خلاف شکایت درج کرائی۔دیپتی نے منیلا میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسے ہندوستان واپس بھیج دیاگیا۔ اس طالبہ نے بتایا کہ گھر کے مالک نے اس سے حیدرآباد آنے پر کرایہ ادا کرنے کو کہا تھا۔ اس نے متنبہ کیا تھا کہ اگر فلپائنی کرنسی میں 40ہزار روپئے ادا نہیں کئے گئے تو وہ مقدمہ درج کروائے گی۔