انٹرٹینمنٹ

’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ کے اداکار دیپیش بھان کا انتقال

اینڈ ٹی وی کے مشہور کامیڈی سیریل ‘‘بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ میں ملکھان کا کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ٹیلی ویژن اداکار دیپیش بھان کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔

نئی دہلی: اینڈ ٹی وی کے مشہور کامیڈی سیریل ‘‘بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ میں ملکھان کا کردار ادا کرنے کے لئے مشہور ٹیلی ویژن اداکار دیپیش بھان کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 41 برس تھی۔ دیپیش بھان نے اپنے کیریئر میں چھوٹے پردے پر کئی مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CgV-i4Bt0eG/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3175b1f0-1937-4356-b7cd-30f22bd5d779

ان کے مداحوں اور مشہور شخصیتوں نے سوشل میڈیا پر آنجہانی اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ٹی وی اسٹار کویتا کوشک نے ایک ٹویٹ میں اپنے ‘‘ایف آئی آر‘‘ کے ساتھی اداکار کو یاد کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ "41 سال کی عمر میں دیپیش بھان کے انتقال کی خبر سے میں صدمے میں ہوں، مجھے بہت دکھ ہوا، وہ ایف آئی آر میں ایک بہت ہی اہم کاسٹ ممبرتھا۔ بے حد فٹ آدمی تھا جس نے کبھی شراب نہیں پی۔ تمباکو نوشی یا صحت کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں کیا۔ اپنے پیچھے بیوی اور ایک سال کا بچہ، والدین اور ہم سب کو چھوڑ گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپیش آج صبح کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تاہم ان کو بچایا نہیں جاسکا۔

بھابی جی گھر پر ہیں کے علاوہ دیپیش بھان نے دیگر کامیڈی شوز میں بھی کام کیا تھا جیسے فالتو اُٹ پٹانگ چٹپٹی کہانی، مے آئی کم ان میڈم؟ اور تارک مہتا کا الٹا چشمہ۔

a3w
a3w